Posts

Showing posts from January, 2021

Islam's ruling on slaves and concubines || اسلام کا غلام اور لونڈیاں کے بارے میں حکم

 < اسلام کا غلام اور لونڈیاں کے بارے میں حکم > مجھ  سے مختلف حوالوں سے بار بار یہ سوال کیا جاتا ہے کہ اسلام میں لونڈیوں کا کیا تصور ہے۔ یہ سوال کیا جاتا ہے کہ قرآن مجید میں اگر ان کا ذکر آگیا ہے تو قرآن مجید کے احکام کی ابدی نوعیت کے پیش نظر ان سے تمتع کرنا (جنسی تعلق قائم کرنا) ابھی بھی جائز ہونا چاہیے۔ بلکہ عملی طور پر بہت سے لوگ آج بھی گھریلو خادماؤں سے یا بے سہارا لڑکیوں کو اپنے پاس رکھ کر اسی بنیاد پر ان سے تعلق قائم کرتے ہیں۔ اس کے ردعمل میں بعض حلقوں کی طرف سے یہ استدلال پیش کیا جاتا ہے کہ لونڈیاں بھی منکوحہ بیویاں ہی ہیں۔ مگر ظاہر ہے کہ قران مجید کے کئی بیانات اس بات کی باصراحت نفی کرتے ہیں اس لیے یہ استدلال بالکلیہ رد کر دیا جاتا ہے۔ آج انشاء اللہ میں اسی نوعیت کے سوالات کا جواب دینے کی کوشش کروں گا۔ دو قسم کے احکام اس معاملے میں بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ قرآن مجید میں اس حوالے سے بیان ہونے والے احکامات کی نوعیت کو درست طور پر سمجھا جاتا ہے نہ بیان کیا جاتا ہے۔ ہمارے نزدیک قرآن مجید میں مرد و زن کے تعلق کے حوالے سے دو طرح کے احکام پائے جاتے ہیں۔ ایک احکام وہ ہیں جو نزول قرآن

میں اور میرا ملحد دوست || Me and My Atheist Friend

 < میں اور میرا ملحد دوست > جب میں (مدثر - Edward Steve) کالج میں 3rd Year میں تھا تو اس وقت ہم 9 دوستوں کا گروپ ہوتا تھا جو سارا سارا دن کالج میں بھی اور کالج کے باہر بھی اکٹھے پھرتے تھے پھر کالج کی پڑھائی ختم ہوئی اور ہم سب مصروف ہو گئے لیکن پھر بھی ہم تمام دوست اکثر کسی دوست کی سالگرہ کے بہانے اکٹھے ہو جاتے تھے پرسوں رات مجھے ایک دوست کا فون آیا اور مجھے کہا کہ مجھے تم سے جلد سے جلد ملنا ہے میں نے پوچھا کیا ہوا کوئی ایمرجنسی ہے تو بتاؤ ابھی آ جاتا ہوں کہنے لگا نہیں تم کل کو آ جانا کل کا دن آیا تو میں صبح کے وقت ناشتہ کر کے اس کی طرف چلا گیا اس سے ملا تو وہ کافی گھبرایا ہوا تھا میں نے پوچھا کیا ہوا کہنے لگا بتاتا ہوں لیکن وعدہ کرو یہ بات کسی کو نہیں بتاؤ گے تم وہ پہلے شخص ہو جس کو میں یہ بتا رہا ہوں اور وہ بھی اسلئے کیونکہ ہم دوستوں میں تم واحد ہو جو دین کے بارے میں کافی علم رکھتے ہو میں نے کہا ٹھیک ہے فکر مت کرو تم بتاؤ کیا بات ہے آہستہ سی آواز میں کہنے لگا کہ میں اسلام چھوڑ کر ملحد ہو گیا ہوں اور پھر اپنی وہی بات دہرانے لگا کہ یہ بات کسی کو مت بتانا کسی دوست کو بھی نہیں اور م