Posts

Showing posts from August, 2020

عجب خان آفریدی

 پشاور سے کوہاٹ  جانے والی سڑک کے کنارے نصب ایک مجسمہ ہے جس کے اوپر ایک عرصے تک پردہ پڑا رہا۔ استعاراتی نہیں، اصل پردہ، جس کے تلے پتہ نہیں چلتا تھا کہ کیا چیز چھپی ہوئی ہے۔ پشاور کے سفر کے دوران جب بھی ہماری نظر اس پر پڑتی ہم سوچتے کہ یہ کون ہے اور گزر جاتے۔ پھر جب دوبارہ پشاور آنا اور جانا ہوتا تو دیکھ کر پھر ذہن میں آ جاتا کہ یہ کیا ہے۔ پھر ایک دن اس مجسمے سے پردہ ہٹ گیا۔ مگر سمجھ پھر بھی نہیں آئی کہ یہ مجمسہ آخر ہے کس کا جو یہاں درہ آدم خیل میں سرنگ سے اگے نصب کیا گیا ہے۔ جس کے ساتھ ایک پگڑی یا شملہ بھی نصب کیا گیا ہے۔ مگر شملے پر ہم پھر کبھی قلم اُٹھائیں گے پہلے اس مجسمے کی تاریخ کو کریدتے ہیں۔ ایک دن سفر کرتے ہوئے ایک بوڑھے بابے نے اس مجسمے کے بارے بتایا تو ہمیں خود پر افسوس ہوا کہ اس پتھر کے مجسمے کے پیچھے ایک بہت بڑی تاریخی سچائی پوشیدہ ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ تاریخ ہم سے چھپائی گئی ہے۔   اب ہم بتا ہی دیتے ہیں کہ یہ مجسمہ ایک تاریخی شخصیت عجب خان آفریدی کا ہے جنہوں نے انگریز سامراج کی مخالفت میں 1923 میں درہ آدم خیل میں لڑائی لڑی تھی اور یہ لڑائی اس وقت شدت اختیار کر گئی تھی

Join Pakistan Army As Nursing Service (AFNS) 2020

Image
 Registration for Afns will start from 17 August.

Defenders of Punjab || پنجاب کے محافظ

"پنجاب کے محافظ" قرار دیے جانے والے پنجابی کون ھیں؟ پنجاب میں ھزار سال سے شمال مغربی پنجاب کی طرف سے حملہ آور پنجاب کو لوٹنے کے لیے آتے رھے۔ ھزارہ کے علاقے کے پنجابی جو پنجابی زبان کا ھندکو لہجہ بولتے ھیں۔ کشمیر کے علاقے کے پنجابی جو پنجابی زبان کا پہاڑی لہجہ بولتے ھیں۔ پوٹھار کے علاقے کے پنجابی جو پنجابی زبان کا پوٹھاری لہجہ بولتے ھیں۔ پنجاب کو لوٹنے کے لیے آنے والوں کا مقابلہ کرتے رھے۔  ھندکو پنجابی ' پہاڑی پنجابی ' پوٹھاری پنجابی کو "پنجاب کے محافظ" قرار دیا جاتا ھے۔ ھزار سال سے پنجاب پر حملہ آور ھونے والوں کا مقابلہ کرنے کی وجہ سے ھندکو پنجابیوں ' پہاڑی پنجابیوں ' پوٹھاری پنجابیوں کو جنگوں کا وسیع تجربہ ھے اور انہیں ماھر جنگجو بھی کہا جاتا ھے۔ اس لیے ھر دور میں مسلح افواج میں ان کی تعداد سب سے زیادہ رھی ھے۔ بدقسمتی یہ ھے کہ؛ "پنجاب کے محافظ" ھندکو پنجابی کو ھزارہ وال ' پہاڑی پنجابی کو کشمیری ' پوٹھاری پنجابی کو پوٹھاری قرار دے کر پنجابی قوم سے الگ کرنے کی سازش کرکے انہیں نہ صرف "پنجاب کے محافظ" کے اعزاز سے محروم کیا جا

What is Uber Pro??

جب سے ٹارگت اور بونس ختم ہوا ہے ۔۔ ڈرائیور حضرات اپنی مرضی کی سواری اٹھاتے ہیں ۔۔ اور مشکل رائیڈ کینسل کر دیتے ہیں ۔۔  جس سے اوبر کمپنی بہت پریشان ہے ۔۔  اس پریشانی سے نمٹنے کے لیے انہوں نے uber pro کی ڈرامے بازی شروع کی ہے ۔۔ تاکہ ڈرائیور حضرات رائیڈ کینسل نہ کیا کریں ۔۔ اور انہوں انعام کا لالچ دیا ہے ۔۔  کیا آپ جانتے ہیں وہ انعامات کیا ہیں ۔۔ ؟ اگر آپ کو پتہ چلے تو ان کو صرف گالیاں ہی نکالیں گے ۔ انعام نمبر 1  انشورنس ۔ اگر آپ کے ہاتھ پاوں ٹوٹ جائیں یا آپ مر جائیں تو آپ کی انشورنس ہوگی ۔۔ یہ سہولت اوبر کی طرف سے نہیں بلکہ انشورنس کمپنی کی طرف سے ہے اگر انشورنس کمپنی کلیم نہیں دیتی تو اوبر ذمہ دار نہیں  انعام نمبر 2 ایپ میں مسافر کی شناخت  انعام نمبر 3 ترجیحی سپورٹ جب آپ مدد کے مینیو کے ذریعے Uber سے رابطہ کرتے ہیں تو آپ کو Uber کے سب سے اعلی تربیت یافتہ ایجنٹس سے جواب ملے گا اور جواب کا وقت بھی تیز ہوگا ۔ یہ وہ 3 انعامات ہیں جن سے ڈرائیور بھائیوں کو نوازا گیا ہے ۔۔