آج ہم بات کریں گے ائیرمین کے ٹیسٹ پیٹرن کی۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ بہت سارے امیدوار صرف اس وجہ سے ٹیسٹ میں فیل ہو جاتے ہیں کہ ان کو ٹیسٹ کے پیٹرن کا ہی نہیں پتہ ہوتا نہ ہی ان کو ٹیسٹ کے دوران ٹائم کو اچھی طرح استعمال کرنا آتا ہے جس کے نتیجہ میں وہ فیل ہو جاتے ہیں۔
 ایک بات یادرکھیں کہ ڈیفنس فورسز میں سیلکشن کے لیے آپ کے لیے ضروری ہے کہ ٹیسٹ سکور اچھا حاصل کریں آپ کے اکیڈمک ریکارڈ ہی کافی نہیں ہوتا سیلکشن کے لیے بلکہ بھرتی کے لیے لیے جانے والے مختلف ٹیسٹوں میں اچھا سکور حاصؒ کرنا بھی ضروری ہے۔ آئیے پاک فضائیہ میں ائیرمین کی بھرتی کا ٹیسٹ پیٹرن دیکھتے ہیں
1 : Intelligence Test
یہ ٹیسٹ سو 100 نمبر کا ہوتا ہے اس میں ساٹھ 60 سوال نان وربل ئعنی تصویری ہوتے ہیں اور چالیس 40 سوال وربل یعنی سیریز ریلیشن یا مکمل کرنے والے ہوتے ہیں کل ٹائم اس ٹیسٹ کے لیے 40 منٹ ہوتا ہے اس ٹیسٹ پر میرٹ کا دارومدار ہوتا ہے پاسنگ نمبر 50 ہوتے ہیں لیکن سیلکشن کے لیے اس ٹیصٹ میں کم از کم 60 سے 70 نمبر لینا ضروری ہے
2 : English Test
انگلش کا ٹیسٹ 50 سوالات پر مشتمل ہوتا ہے۔ کل ٹائم اس ٹیسٹ کے لیے 20 منٹ ہوتا ہے 25 نمبر ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے درکار ہوتے ہیں ٹیسٹ میں مندرجہ ذیل قسم کے سوالات ہوتے ہیں 
 Spellings, Similar, Opposite, Choose correct for of verb, Singular, Plural, article, parts of speech. Preposition, Active and passive voice and Direct indirect.
3 : Physics Test
فزکس میں 25 سوالات ہوتے ہیں جبکہ 13 نمبر درکار ہوتے ہیں پاس ہونے کے لیے۔ اس کا ٹائم 20 منٹ ہوتا ہے ٹیسٹ میں یونٹس مساوات تعریفیں زیادہ تر آتی ہیں
4 : Math Test 
اس میں بھی 25 سوالات ہوتے ہیں جبکہ 13 نمبر ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے درکار ہوتے ہیں اس ٹیسٹ کا ٹائم بھی 20 منٹ ہوتا ہے
5 : BRS (Basic Religious Sense )
 سب سے زیادہ فیل ہونے کی شرح اس ٹیسٹ میں ہوتی ہے اس میں امیدوار کا ذہنی رحجان چیک کیا جاتا ہے کہ وہ انتہا پسندی کی طرف تو نہیں۔ اگر کامن سنسز کو استعمال کیا جائے تو یہ ٹیسٹ پاس ہو جاتا ہے اس ٹیسٹ کے بارے میں مزید بھی لکھا جائے گا۔ اور کوشش کریں گے اس پر کچھ نوٹس بھی مہیا کیے جائیں اس پو کام جاری ہے ۔
6 : Biology Test
 وہ لڑکیاں جو پاک فضائیہ میں بطور میڈیکل اسسٹنٹ اپلائی کرتی ہیں یہ ٹیسٹ صرف ان کے لیے ہوتا ہے اس میں بھی 25 سوالات ہوتے ہیں جبکہ 13 سوالات کا درست ہونا ضروری ہوتا ہے. لہزا پیٹرن کو سامنے رکھ کے تیاری کریں
Previous Post Next Post