انسانیت || Humanity
کل میں میانوالی گیا غلہ منڈی تو دن کا 1بجے رہا تھا اور گرمی بھی بہت تھی تو میں نے دوکان دار سے سامان خریدا تو اس نے مجھے کہا کہ دوسری دوکان پے جاؤ آپ وہاں سامان لوڈ ہوگا میرا مزدور آپکا انتظار کر رہا ہے تو میں وہاں گیا تو آگے ان سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے بولا کہ بیٹا میں اپکا انتظارکر رہا ہوں تو میں نے پوچھا کہ بابا جی میرا انتطار کیوں تو انہوں نے بولا کہ مالک نے بولا کہ آپ کو سامان لوڈ کر کہ دینا ہے تو میں یہ دیکھا کر اور سن کر حیران ہو گیا کہ اس گرمی میں یہ بابا جی میرا سامان لوڈ کریں گے تو مجھے بہت دکھ ہوا اورمیں بولا کہ نہیں آپ کام نہیں کرے گے اور میں نے سامان اٹھانا شروع کیا تو وہ پھر بھی میرے ساتھ کام کرنے لگے میں نے بہت بولا لیکن انہوں نے پھر بھی کام کیا میری تمام لوگوں سے داخواست ہے کہ جب بھی کہیں جائیں تو اس عمر کے لوگ کام کرتے ملے تو ان کی مدد کر دیا کریں، ان لوگوں کی عمر نہیں ہے کام کرنے کی لیکن مجبوری کی وجہ سے کرتے ہیں خدا بابا کےلیے آسانیاں پیدا کرے.آمین,