لاہوری فوڈ سٹریٹ
لاہور ایک ایسا شہر ہے جو زندگی سے بھر پور ہے۔ کھانا اور لاہوری ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہتے ہیں۔ کھانا لاہور کی ثقافت اور روایت میں ہے۔ فوڈ اسٹریٹ لاہور ، لاہور کی مشہور فوڈ سٹریٹ ہے اور ستائیس ریستوراں لاہور فوڈ سٹریٹ میں واقع ہے جس میں ڈھابے اور کھانے پینے کے اسٹالز بھی شامل ہیں۔



دیسی کھانے لاہور فوڈ اسٹریٹ کی اہم خصوصیت ہیں۔ اس فوڈ سٹریٹ سے آپ بادشاہی مسجد اور لاہور قلعہ کا بہترین نظارہ کر سکتے ہیں۔

مشہور کہاوت ہے "جنے لاہور نہیں ویکھیا او جمیا ای نہیں" میرے نزدیک یہ سچ ہے اور میں اس سے اتفاق کرتا ہوں کیونکہ لاہور کھانے پینے والوں کے لئے ایک جنت ہے، یہ حیرت انگیز اور پرکشش مقامات سے بھرپور ہے۔ لاہور فوڈ سٹریٹ یہاں  کے سیاحوں کا ایک مشہور مرکز ہے کیونکہ یہاں کھانا بہت مزیدار ہے اور زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے۔ ناشتے کے لئے ، مختلف شہروں سے لوگ فیملی اور دوستوں کے ساتھ آتے ہیں۔ لاہور فوڈ سٹریٹ وہ جگہ ہے جو آپ کو ذائقےکا حقیقی معنی سمجھا دے گی۔

پاکستان کے روایتی پکوان جیسا کہ بریانی ، نہاری ، پائے ، لاہوری چرگہ ، لسی ، کتلامہ ، حلیم ، اور حلوہ پوری لاہوریوں کی مرعوب غذائیں ہیں۔ آپ جب بھی لاہور آئیں ان کا ذائقہ لینا مت بھولیں۔

لاہور کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور پُرجوش ہیں۔ لاہور سے متعلق ایک جملہ"لاہور لاہور اے" بہت مشہور ہے ۔ لاہور کی فوڈ سٹریٹ ہمیشہ صبح سے آدھی رات تک لوگوں سے بھرا رہتی ہے۔ رات کے کھانے کے بعد ، بیشتر لوگ شاہی قلعہ کے اندر سیر کا لطف اٹھاتے ہیں۔ مسٹر مارک وینس مشہور ٹریول اور فوڈ بلاگر جب بھی لاہور آتے ہیں لازمی فوڈ سٹریٹ سے کچھ نہ کچھ کھاتے ہیں ۔ کچھ کھانے کے حیرت انگیز مقامات جن کے بارے میں آپ کو لاہور فوڈ سٹریٹ میں جانا چاہئے وہ ہیں:

Cooco’s Den
رات کے کھانے کے لئے ایک بہترین جگہ ہے. یہ ایک پرانی حویلی تھی اور  بعد میں ایک ریستوراں میں تبدیل کر دی گئ تھی۔ کوکو ڈین کے اندر ایک میوزیم گیلری موجود ہے۔ جو لوگ یہاں کھانا کھاتے ہیں وہ میوزیم گیلری میں بھی جاتے ہیں۔

Andaaz Restaurant
ریستوراں کا فن تعمیر بہت ہی منفرد ہے اور سیاحوں اور کھانے پینے والوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔

Haveli Restaurant
حویلی ریسٹورنٹ کسی خاص جگہ کی ثقافتی اور تاریخی روایات کی نمائندگی کرتا ہے۔ بی بی کیو کے ساتھ مٹن کڑاہی حویلی ریسٹورنٹ کی لذیذ ڈش ہے۔

Shahi Baithak
شاہی بیٹھک کھانے پینے اور لطف اٹھانے کے لئے بہترین جگہ ہے۔ یہ آپ کو قدیم دور کی یاد دلاتا ہے۔

مزید
آپ سٹریٹ فوڈز جیسے فلودا ، چاٹ ، گول گیپے ، اور بہت زیادہ مزے مزے کے کھانوں سے بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔
لاہور فوڈ سٹریٹ میں مختلف اقسام کے کھانے دستیاب ہیں۔ لہذا اپنی فیملی یا دوستوں کے ساتھ منصوبہ بنائیں اور مزیدار کھانوں کا ذائقہ لیں۔
۱۔ لڈو پیٹھی


۲۔ چاٹ


۳۔ گول گپے


۴۔ نہاری


۵۔ سری پائے


۶۔ برگر


۷۔لاہوری چنے



Previous Post Next Post