!!قادیانیت پر پیارے بھائی کا موقف

میں علی بھائی کا بہت بڑا معترف ہوں۔علی بھائی کی وجہ سے ہی میں ہدایت کے راستے پر آیا۔۔پچھلے تین سالوں سے مسلسل علی بھائی کو سن رہا ہوں۔ علی بھائی کے نوے فیصد سے زائد لیکچرز سن چکا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں آج کے دور میں انجینئر صاحب ہم مسلمانوں حتی کہ غیر مسلم پر بھی اللہ کی نعمت ہیں کہ ہم ان کی تحقیق اور علم سے بہت زیادہ استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
لیکن انجینئر صاحب قادیانیوں کے بارے جو موقف رکھتے ہیں مجھے ان پر دکھ ہوتا ہے۔ میرے خیال میں قادیانیوں کے بارے ان کا جو موقف ہے اس پر ان کو مزید تحقیق کرنی چاہیئے اور اس موقف سے رجوع کرنا چاہیئے۔ قادیانیوں کے بارے جو ان کی یہ رائے ہے کہ ان کو گالم گلوچ کرنے کی بجائے پیار محبت اور علمی طریقے سے ان کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیۓ یہ بالکل زبردست رائے ہے لیکن ان کو یہود و نصارا سے بہتر ماننا اور اہل کتاب میں شامل کرنا علی بھائی کی علمی کمزوری ہے جس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔۔جزاک اللہ۔
Previous Post Next Post